چین میں ڈیلیوری بوائز نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی ہے۔
چینی شہر ہونگژو میں بائیک چلانے والی خاتون پر ڈرائیور نے اپنی گاڑی چڑھا دی، حادثے کے فوراً بعد اطراف میں موجود درجنوں ڈیلیوری بوائز جائے وقوعہ کی طرف لپکے اور متاثرہ عورت کو کار کے نیچے سے نکالا لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون زخمی ہے یا ہلاک ہوگئی۔
خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
صارفین نے شعبہ ڈیلیوری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے کردار کو سراہا اور خوب تعریف کی۔