• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے بال بال بچنے کی کہاوت سنی ہی ہوگی لیکن جناب اس کہاوت کا عملی مظاہرہ تھائی لینڈ میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک کار ٹرک کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی۔

جی ہاں، یہ واقعہ تھائی لینڈ میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آتا ٹرک بے قابو ہوتا سڑک پر اُلٹتا دکھائی دیا جبکہ اس دوران سڑک سے گرتی کارٹرک کی زد میں آنے سے بال بال بچی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ ٹرک کو کافی نقصان پہنچا۔