• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوست کے سر پر رکھے تربوز تلوار سے کاٹنے کا مظاہرہ


یوں تو دنیا میں کرتب دکھانے میں ماہر افراد کی کمی نہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی شخص کو ہی دیکھ لیں جو دوست کے سر پر رکھے تربوز کو تیز دھار تلوار سے کاٹنے کا خطرناک مظاہرہ کر رہاہے۔

جی ہاں، امریکا سے تعلق رکھنے والے ایشریتا فرمین نامی شخص نے اپنے ساتھی کے سر پر ٹیم سے ایک ایک کر کے تربوز رکھوائے اور پھر ایشریتا نے اپنے ہاتھ میں پکڑی تیز دھار تلوار سے ایک منٹ میں 50 تربوزوں کو دو حصوں میں کاٹ کر گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔

واضح رہے ایشریتا فرمین اس سے قبل بھی کئی گنیز ریکارڈ اپنے نام کر چکاہے۔

تازہ ترین