• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ نسلی عصبیت تک جا پہنچا: معید یوسف

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ نسلی عصبیت تک جا پہنچا: معید یوسف


وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محاصرہ نسلی عصبیت کی حد تک جا پہنچا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے پر جاری کیے گئے ایک بیان میں معاونِ خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک عروج پر ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی حقوق اور امدادی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی حاصل کرنی چاہیے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر ظلم بڑھانے کے لیے کورونا کو بہانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

تمام ایئر لائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے، معید یوسف

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس کم ہو رہا ہے۔

معید یوسف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کم ہو رہی ہے۔

تازہ ترین