• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے گزشتہ سال 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرض لیا

حکومت نے گزشتہ سال 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرض لیا


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران 13 ارب 20 کروڑ ڈالر بیرونی قرضہ حاصل کیا۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال میں حاصل کیا جانے والا یہ سب سے بڑا بیرونی قرضہ ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے 10 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا، 2 سال میں مجموعی طور پر پی ٹی آئی حکومت نے 29 ارب 20 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا۔

یہ بھی پڑھیئے: حکومت جولائی تک1900 ارب روپے کا مزید قرضہ لے گی

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ 2 سال میں 19 ارب 20 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیا۔

تازہ ترین