• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں بھالو میاں اپنا منہ جار میں پھنسا بیٹھے

کینیڈا میں بھالو میاں اپنا منہ جار میں پھنسا بیٹھے


بھالو میاں یو ں تو طاقت کے حوالے سے ہمیشہ شہرت کے حامل رہے ہیں تاہم اُس وقت تمام طاقت دھری کی دھری رہ جاتی ہے جب ایسی انوکھی مصیبت سے پالا پڑ جائے۔

یہ مناظر کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی جھیل پر دیکھے گئے جب وہاں موجود بھالو کو جار میں نا جانے ایسا کیا نظر آیا کہ وہ خود پر قابو نہ رکھ پایا اور اپنا منہ اس میں داخل کرتے ہی پھنسا بیٹھا۔

چار دن تک مشکل میں گھرے بھالو کی اہل علاقہ نے مدد کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے، وہاں سیر کے لیے آئے دو ہمدرد افراد نے ہمت دکھائی اور جار کو کھینچ کر بھالو کا منہ نکال دیاجس پر بھالو نے سکون کا سانس لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھالو کو وائلڈ لائف انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔