• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین : دنیا کے سب سے بڑے آبی طیارے کا نیا سنگ میل


چین میں دنیا کے سب سے بڑے ایمفیبیوس طیارے نے (پانی اور زمین پر اترنے کی صلاحیت رکھنے والا طیارہ) اے جی 600 نے سمندر کے اوپر اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔

چین کے شہر چنگڈو میں اس طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 18 منٹ پر اڑان بھری اور 31 منٹ میں آزمائشی پرواز کو مکمل کیا۔

ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا کے مطابق سمندر پر اس کی کامیاب پرواز اس طیارے کی اہم ترین پیشرفت ہے جس کی زمین کے اوپر پہلی پرواز 2017 جبکہ پانی میں پہلی بار 2018 میں کامیابی سے ٹیک آف کیا تھا۔

 یہ دنیا کا سب سے بڑا ایمفیبیوس طیارہ ہے اور یہ پہلا ایسا بڑا ایئرکرافٹ ہے جسے چین نے خودمختار طور پر تیار کیا۔

یہ طیارہ 53.5 ٹن وزن کے ساتھ ٹیک آف کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک بار میں 2800 میل تک سفر کرسکتا ہے ساتھ ہی یہ روایتی ائیرپورٹس کے ساتھ ساتھ سمندر میں بھی ٹیک آف کرسکتا ہے۔

اس کی تیاری کا مقصد ہنگامی حالات اور قدرتی آفات کے دوران لوگوں کے ریسکیو کرنا ہے۔

یہ چین کی جانب سے اپنی فوج کو جدید بنانے کے مقصد کے لیے ایک سنگ میل ہے۔

اس طیارے میں میری ٹائم سرچ و ریسکیو آپریشن کے دوران 50 افراد سفر کرسکیں گے جبکہ یہ اپنے ساتھ 12 میٹرک ٹن پانی لے جاسکے گا جو کہ آگ بجھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔