• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں: تاجروں نے پنجاب حکومت کے لاک ڈاؤن کو مسترد کردیا


مرکزی انجمن تاجران لودھراں نے پنجاب حکومت کے 9 دن کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

انجمن تاجران کے صدر ملک اصغر آرائیں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کی طرف سے پہلے ہی دو دن کا لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لودھراں میں تاجر جمعہ کو بھی چھٹی کرتے ہیں، اس طرح مہینے میں 12 دن دکانیں بند رہتی ہیں۔

صدر انجمن تاجران نے مزید کہا کہ 4 ماہ سے برا حال ہے، بجلی کے بل، ملازمین کی تنخواہیں اور دکانوں کے کرائے تک ادا نہیں کرپارہے ہیں۔

ملک اصغر آرائیں نے یہ بھی کہا کہ تاجروں کو کاروبار کرنے دیا جائے، وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے۔

تازہ ترین