• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغاز

برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ برطانیہ یورپ میں موٹے افراد کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتاہے۔ جہاں 63 فیصد صحتمند افراد کا وزن زیادہ ہے۔

ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ اگر ہر شہری اپنا وزن پانچ پونڈ کم کرلے تو نیشنل ہیلتھ سروس پر سے 100 ملین پونڈز کا بوجھ کم ہوجائے گا۔

ماہرین کے مطابق زیادہ وزن کے لوگوں کے شدید بیمار پڑنے اور کووڈ 19 کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ موٹاپا ٹائپ 2 ذیابیطس، بعض اقسام کے کینسر، جگر اور سانس کے امراض کا سبب بھی بنتا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس مہم کو ’’وزن گھٹاؤ این ایچ ایس بچاؤ‘‘ کا نام دیا ہے۔ بورس جانسن نے خود اعتراف کیا ہے کہ ان کے کورونا کے شدید ترین شکار ہونے کا ایک بڑا سبب ان کا زیادہ وزن تھا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وہ 12 ہفتے پر مبنی اس پلان کی حمایت کرے گی جس کے لوگوں کو صحت مند خوراک استعمال کرنے کی عادت ڈالنے، زیادہ فعال رہنے اور وزن کم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

لیبر کا کہنا ہے کہ موٹاپے کو کنٹرول کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کی طویل عرصے سے ضرورت ہے، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ موٹاپے کے خلاف اس مہم کیلئے کتنی رقم مختص کی گئی ہے۔

تازہ ترین