• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریہ اور بیٹی کورونا وائرس سے صحتیاب 


کراچی (جنگ نیوز) کورونا وائرس کا شکار بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے اور ان کی بیٹی صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم ان کے شوہر ابھیشک اور ان کے سسر بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اب بھی زیر علاج ہیں۔

ایشوریہ اور ان کی بیٹی 10 دن تک اسپتال میں زیر علاج رہیں جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ان کے سسر 77سالہ امیتابھ بچن ابھی تک صحتیاب نہیں ہو سکے اور ان کا بدستور علاج جاری ہے۔

تازہ ترین