• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی تیسرے برس بھی پسندیدہ ملک ہونے کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب

کراچی (نیوز ڈیسک) رائے عامہ کے عالمی جائزے کے مطابق سال 2019ء میں بھی جرمنی نے نہ صرف پسندیدہ ترین ملک کا اعزاز برقرار رکھا بلکہ امریکا، روس اور چین اس دوڑ میں مزید پیچھے رہ گئے۔گیلپ کی طرف سے کرائے جانے والے ʼگلوبل لیڈرشپ پول‘ کے مطابق سال 2019ء میں جرمنی کے لیے عالمی حمایت میں مزید اضافہ ہوا تو دوسری طرف امریکا کا تاثر خراب ہوا۔44فیصد ʼاپروول ریٹنگ‘ یا پسندیدگی کے درجے کے ساتھ جرمنی اس فہرست میں سب سے آگے ہے۔

تازہ ترین