• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی اہلکاروں کی کراچی پریس کلب میں ڈریس ریہرسل،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ریہرسل کی، رینجرز،جوڈیشل کمیشن تحقیقات کرے،پی ایف یو جے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار وں کی پریس کلب میں ڈریس ریہرسل،کراچی پریس کلب کے مطابق کلب کے اندر ریہرسل کرنے کی پیشگی اجازت نہیں لے گئی پیر کی صبح قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کراچی پریس کلب کے مرکزی دروازے کے اندر آئے اور انہوں نے ڈریس ریہرسل شروع کر دی،اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کے اندر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف مقامات پر ریہرسل کی جا رہی ہے اور پریس کلب بھی اس میں شامل ہےدوسری جانب کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے رینجرز کے پریس کلب میں داخلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کلب کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق گورننگ باڈی نے پیر کو رینجرز کے کلب میں داخلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ امن و امان اور تحفظ کے معاملات خاص اہمیت کے حامل ہیں لیکن اس کو بنیاد بنا کر پریس کلب کے احاطے میں گھس آنا تشویش کا باعث ہے اس پر صحافی برادری احتجاج کرتی ہےگورننگ باڈی نے ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں پی ایف یو جے نے کراچی پریس کلب پر سندھ رینجرز کے چھاپے کی مذمت کی ہے۔ اور اسےآزادی صحافت پر قدغن قرار دیا ہے۔صدر پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کی جانب سے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ، اسے صحافی برادری کو خوفزدہ کرنے اور اس کے لئے غیر یقینی حالات کرنے کی سازش قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہےاور سندھ ہائیکورٹ کے تین ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تازہ ترین