• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی 8 فیصد آبادی ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثر

ہیپاٹائٹس سے آگہی کا عالمی دن پر کوآرڈینیٹر بلوچستان ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کاکہناہے کہ صوبے میں ہیپاٹائٹس کی صورت حال تشویشناک ہوگئی ہے۔

صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر گل سبین نے بتایا کہ بلوچستان کے 10 اضلاع ہیپاٹائٹس سے انتہائی متاثر ہیں،جبکہ صوبے بھر کی کل آبادی کا 8 فیصد ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثر ہے۔

طبی ماہرڈاکٹرمعظم الدین کاکہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس پھیلنے کی بڑی وجہ آلودہ پانی کا استعمال اور بےاحتیاطی ہے۔

تازہ ترین