• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا، محکمہ صحت کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 244 کیسز سامنے آئے، 27 جولائی کو کراچی میں سب سے کم 138 کیسز سامنے آئے تھے۔ 

محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ضلع جنوبی میں 74، ضلع شرقی میں 57 اور کورنگی میں 33 کیسز رپورٹ، ملیر میں 28، ضلع غربی 28 اور ضلع وسطی میں 24 کیسز سامنے آئے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں 9571 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ بھر میں571 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 244 کراچی سے سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین