• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ، ویڈیو وائرل


جنوبی امریکی ملک برازیل کی مصروف شاہراہ پر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، خوفناک حادثے میں پائلٹ اور مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔

ایک چھوٹا طیارہ بے قابو ہو کر گاوبیروبا شہر کی مصروف شاہراہ پر جا گرا لیکن خوش قسمتی سے اس خوفناک حادثے میں کوئی گاڑی اور راہ گیر زد میں نہیں آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ سڑک پر گرنے سے تباہ ہو گیا اور اس کے قریب سے گزرنے والی گاڑیاں اور راہ گیر محفوظ رہے۔

راہ گیروں نے فوری طور پر پائلٹ اور مسافر کو زخمی حالت میں ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

طیارہ آزمائشی پرواز پر تھا اور مبینہ طور پر انجن میں خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔

پائلٹ نے طیارے کو پوری کوشش کے بعد چلتی گاڑیوں اور راہ گیروں سے دور رکھ کر قیمتی جانی نقصان سے بچا لیا۔