• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے ہدایات جاری


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ میں کہا گیا کہ روایتی بینکوں کی اسلامی ونڈوز کو فنانسنگ فراہمی کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ روایتی بینکوں کی اسلامی بینکاری ونڈو کو 3 سال میں اسلامی بینکاری برانچ میں بدلنا ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسلامی بینکاری ونڈوز کارپوریٹ، ایس ایم ایز، زرعی، ہاؤسنگ، کنزیومر اور دیگر فنانسنگ کرسکتی ہیں اور ملک میں 11 بینکوں کی 1400 اسلامی ونڈوز ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ نظر ثانی شدہ ہدایات میں پالیسی سازی، سالانہ توسیع، ڈسپلے، رپورٹنگ میں ترامیم کی گئی ہیں، نظرثانی ہدایات سے ملک میں شریعہ سے مطابقت رکھنے والی بینکاری فروغ پائے گی۔

تازہ ترین