• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

118 کال سینٹر کے ذریعے 2 ہزار سے زائد جھوٹی شکایات موصول ہوئیں

کراچی( پ ر) کے الیکٹرک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہےکہ حالیہ بارشوں کے دوران کے الیکٹرک کو 118کال سینٹر کے ذریعے 2ہزار سے زائد جھوٹی یا مبالغہ آمیز ایمرجنسی شکایات موصول ہوئیں جس کے باعث ادارے کو غیرمعمولی آپریشنل دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق جہاں سے ہنگامی شکایت موصول ہوتی ہیں ہماری ٹیمیں ترجیحی بنیادوں پر مسئلے کے حل کے لئے فوراً روانہ ہو جاتی ہیں۔ بد قسمتی سے جب ہماری ٹیمیں رپورٹ کئے گئے مقام پر پہنچتی ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اِن میں سے اکثر شکایات حقیقی نہیں ہوتیں بلکہ عمومی طریقہ کار سے بچنے کی کوشش ہوتی ہیں۔ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جو نہ صرف اُس علاقے میں بجلی کی معطلی کا باعث بنتا ہے بلکہ بعض علاقوں میں غیر ضروری بھی ہوتا ہے۔

تازہ ترین