• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رام مندر کی تعمیر کے وقت بنیادوں میں ٹائم کیپسول رکھنے پر تنازع

نئی دہلی (این این آئی)رام مندر کی تعمیر کے وقت بنیادوں میں ٹائم کیپسول رکھنے پر تنازع پیدا ہوگیا ہے،بھارت میں ایودھیا کے رام مندر ٹرسٹ کے رکن کمیشور چوپال نے دعویٰ کیا ہے کہ رام مندر کی بنیادوں میں ایک ٹائم کیپسول رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چوپال نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹائم کیپسول کو زمین سے لگ بھگ دو ہزار فٹ نیچے گاڑا جائے گا تاکہ مستقبل میں اگر کوئی مندر کی تاریخ کے بارے میں معلوم کرنا چاہے تو اسے تمام شواہد مل جائیں اور دوبارہ اس جگہ کے حوالے سے کوئی تنازع کھڑا نہ ہو۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ پارلیمان لالو سنگھ نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے تاہم رام جنم بھومی ٹرسٹ کے صدر چمپت رائے نے کیپسول کی بات کو افواہ قرار دیا ہے۔

تازہ ترین