• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم شاہ کا عید کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کیخلاف انکشافات کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے عیدالاضحی کے بعد پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف انکشافات کا اعلان کردیا۔

اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی حریم شاہ نے ماضی میں جہاں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا تو وہیں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی سوشل میڈیا پر تماشا بنا ڈالا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگلی باری پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے، بقرعید کے بعد دونوں جماعتوں کے حوالے سے اہم انکشافات کروں گی۔

میڈیا کے مطابق میری پسندیدہ جماعت پاکستان تحریک انصاف ہے اور میری تمام تر ہمدردیاں بھی اس کے ساتھ ہیں، میں امید کرتی ہوں کہ پی ٹی آئی اپنی کارکردگی بہتر بنائے گی تاکہ وہ آئندہ بھی اقتدار میں آسکے۔

علاوہ ازیں گلوکار مظہر راہی نے اپنے نئے گانے کی وڈیو مکمل کرلی ہے جس میں انہوں نے استاد نصرت فتح علی خان کو ٹریبیوٹ پیش کیا ہے۔

اس گانے کی وڈیو میں حریم شاہ کو ماڈل منتخب کیا گیا ہے جو مظہر راہی کی دلہن کے روپ میں موجود تھیں۔

جب مظپر راہی نے حریم شاہ سے مذاق میں کہا کہ قبول ہے قبول ہے کہو تو حریم نے کہا اگر مذاق میں بھی کہا جائے تو قبول ہوجاتا ہے اس لئے میں دس بار قبول ہے کہوں گی۔

مظہر راہی نے نصرت فتح علی خان کا مقبول گیت ” آنکھ اٹھی محبت نے انگڑائی لی‘‘ دوبارہ گایا ہے جس کی اضافی شاعری ایس ایم صادق نے کی ہے جب کہ یہ گانا پروڈیوس بھی ایس ایم صادق نے کیا ہے۔

تازہ ترین