• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود شاہ فیصل نمبر 03 کبوتر چورنگی کے قریب واقع فاسٹ فوڈ کی دکان میں فائرنگ سے 2 افراد 24 سالہ آصف اور 17 سالہ حسنین زخمی ہوگئے جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، لانڈھی کے علاقے زمان آباد لانڈھی نمبر4 کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 18 سالہ امان ولد ریاض زخمی ہو گیا، مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ ٹائون رانا گرائونڈ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 28 سالہ آصف حسین ولد برہان گل زخمی ہوگیا۔

تازہ ترین