• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا میں تقرریوں کو چیلنج نہیں کیا نئی تقرریوں پر غور کرنیکی ہدایت کی، ترجمان وزارت آبی وسائل

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزارت آبی وسائل نے واپڈا کو نئی تقرریوں پر غور کرنیکی ہدایت کر دی، اس سلسلہ میں سی سی آئی کے فیصلے کے مطابق پورے سٹرکچر میں تبدیلی کا معاملہ زیر غور ہے، کہا گیا کہ واپڈا کی ریٹنگ موڈیز کے مطابق بہترین ہے اس لئے واپڈا کے معاملات بھی بہترین طریقہ سے چل رہےہیں اور واپڈا میں ملازمتیں واپڈا کے قانون اور قواعد کے مطابق ہوتی ہیں، ترجمان آبی وسائل کے مطابق اس سلسلہ میں وزارت نے واپڈا میں تقرریوں کو چیلنج نہیں کیا اور نہ ہی وزارت ایسا کر سکتی ہے اس سلسلہ میں خبروں میں کوئی صداقت نہیں وزارت نے صرف تقرریوں پر غور کرنے کی اور قواعد کے مطابق کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین