• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائی کے ایف کے زیر اہتمام عالمی صحافیوں کے ویبینار کا اہتمام، تجربات کا تبادلہ

اسلام آباد (صالح ظافر) دنیا کے مختلف ملکوں کے جنگی علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک دوسرے کے تجربات، پہلوئوں اور آراء کا تبادلہ کیا گیا۔ جمعرات کی شام آن لائن سیمینار (ویبینار) میں لڑائی کا سامنا کرنے والے ممالک (بشمول مقبوضہکشمیر، عراق، اسرائیل، فلسطینی علاقے اور آذربائیجان شامل ہیں) میں لاک ڈائون کی صورتحال اور صحافت کے مستقبل پر بات کی گئی۔ ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم، انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ (وائی ایف کے)، جو اقوام متحدہ کے میکنزم اور ہیومن رائٹس تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، نے بین الاقوامی صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور حقوق انسانی اور صحافت کے مستقبل پر بات کی۔ وائی ایف کا تعلق اسلام آباد پاکستان سے ہے۔ عراق میں سیکورٹی فورسز کے ٹارچر سیلز کا پردہ فاش کرنے والے ایوارڈ یافتہ عراقی صحافی علی ارکادی نے مقبوضہ کشمیر کی صحافی نیلوفر عبداللہ کے ہمراہ سیشن میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ جرمن وائس فار پیس کیلئے کام کرنے والی ڈینیلا ڈونگز نے بھی شرکت کی جو اسرائیلی اور فلسطینی علاقوں میں فرائض انجام دے رہی ہیں۔ نیلوفر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کیا جہاں کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔

تازہ ترین