• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پرمری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ، پکٹس قائم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نےعیدالاضحی کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ ڈیوٹی آفیسر محمد وسیم کے مطابق راولپنڈی ٹریفک پولیس کے 7ڈی ایس پیز،30 انسپکٹرز، 520ٹریفک وارڈنز اور76 ٹریفک اسسٹنٹ راولپنڈی شہر میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ کورونا وائرس پھیلائو خدشہ کے پیش نظر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔ مری جانے والے تمام داخلی اوراندرونی راستوں پر بھی 12خصوصی پکٹس قائم کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جا چکی ہے ۔ صرف مقامی لوگوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر جانے کی اجازت دی جائیگی۔ عید کیلئے آبائی گائوں یا شہر جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی سکواڈ بھی بنائے گئے ہیں۔
تازہ ترین