• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیشل برانچ ٹیمیں جیلوں میں قیدیوں کیلئے سہولتوں کا جائزہ لے سکیں گی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سپیشل برانچ کیٹیمیں پنجاب کی جیلوں میں کیاکچھ چیک کرسکیں گی اس بارے ہوم ڈیپارٹمنٹ نےقواعدوضوابط مرتب کردئیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل برانچ کی ٹیم قیدیوں سے ملاقات کرنے آنے والے رشتہ داروں کے انٹرویوز کرسکیں گی اور قیدیوں سے انکی مشکلات اور شکایات کے بارے بھی معلومات لے سکیں گی۔سپیشل برانچ کے افسران جیل میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات جن میں قیدیوں کے پی پی اکاؤنٹس ، پی سی او، کچن اور ہسپتال سمیت بیرکس کی انسپکشن کرسکیں گے۔قیدیوں کو رشتہ داروں سے بات کرانے کی سہولت جیل میں دی جارہی ہے یانہیں اس پر بھی بات چیت کرینگے۔ قیدیوں کے جمع کرائے جانے والے پیسوں کی چھان بین بھی ہوسکے گی۔ قیدیوں کے لئے بنائے گئے واش رومز میں صفائی اور جیل کی چاردیواری کو چیک کرسکیں گے۔ سپیشل برانچ کی ٹیم ہفتہ وار مینو اور کھانے کی کوالٹی کو بھی چیک کرے گی۔ جیلوں میں رکھے گئے شکایات باکسز کو بھی چیک کیا جائے گا۔محکمہ جیل کے افسران سپیشل برانچ کی انسپکشن ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔
تازہ ترین