• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک:موٹرسائیکل چھیننے والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کچلاک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تین مسروقہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن شوکت علی مہمند کو خفیہ اطلاع ملی موٹر سائیکل چھننے والاگروہ کچلاک ریلوے اسٹیشن بشیر اڈے میں موجود ہے جس پر نیو کچلاک ایس ایچ او عجب خان اور کچلاک ایس ایچ او نورالحسن کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دیں جس نے گزشتہ ورز بشیر اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ بسم اللہ خان کو دو ساتھیوں گلبدین اور عبدالحئی کے ہمراہ نوجوان سے موٹرسائیکل چھنتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تین ٹی ٹی قبضے میں لے لیں پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کے گروہ نے کوئٹہ اور کچلاک سے درجنوں موٹرسائیکلیں چھین کر قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی عبدالرحمن زئی میں 20سے25ہزار روپے میں فرخت کیں جہاں سے موٹرسائیکلیں افغانستان منتقل کی جاتی تھیں ملزمان کی نشاندہی پر ایک مکان سے تین مسروقہ موٹرئیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔
تازہ ترین