• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام عیدالاضحیٰ سادگی سے مناتے ہوئے اپنے گھروں میں رہیں، اسماعیل لہڑی

کوئٹہ ( این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حاجی میر محمد اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ عوام عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے لوگوں کو عید کی مبارک باد دیں اور عید سادگی سے مناتے ہوئے اپنے گھروں پر رہیں کیونکہ عیدالفطر کے موقع پر بھی سماجی فاصلوں اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مہلک کورونا وائرس کے کیسز بڑی تعداد میں بڑھ گئے تھے اور بہت سی انسانی جانیں ضائع ہوئیں تھی۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیاں منا سکیں لیکن اس دوران میل جول سے اجتناب کرتے ہوئے ایس او پیز اور حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے گھروں میں رہیں۔
تازہ ترین