• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون آباد تارو چوک و ملحقہ گلیوں میں طویل لوڈ شیڈنگ

کوئٹہ(پ ر)پشتون آباد تارو چوک اور ملحقہ علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے وولٹیج میں کمی بیشی سے برقی آلات خراب ہونے لگے اہل علاقہ نے بتایا کہ گزشتہ تین چار ماہ سے برقی بحران شدت ہو گیا ہے وولٹیج میں کمی بیشی سے نہ صرف قیمتی آلات خراب ہو رہے ہیں بلکہ ٹیوب ویل اسٹارٹ نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے بارہا متعلقہ حکام کوآگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوںنے کیسکو چیف سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں برقی بحران کے خاتمے او ر وولٹیج کی درستگی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین