کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مضر صحت و غیر معیاری خوردنی اشیاء کی فروخت کا سلسلہ نہ رک سکا امراض پھیلنے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف ہوٹلوں میں غیر معیاری خوردنی اشیاء کی کھلے عام فروخت کی جارہی ہے اکثر ہوٹل مالکان کھانوں میں غیر معیاری اشیاء کا استعمال کرتے ہیں جبکہ پکوڑے سموسے فروخت کرنے والے دکاندار تو کئی کئی روز تک ایک ہی تیل سے کام چلاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے تاہم قابل افسوس امر یہ ہے کہ ہوٹلوں میں اشیاء کی مانیٹرنگ نہیں کی جاتی ایک بار تو چھاپہ مار دیا جاتا ہے لیکن اسکے بعد کوئی مانیٹرنگ نہیں کی جاتی اس بارے میں طبی ماہرین نے بتایا کے اکثرہوٹلوں کی بنی ہوئی اشیا کھانے سے گریز کرنا چائے ہے کیونکہ ا ن میں استعمال ہونے والا تیل اور مصالحہ جات انتہائی مضحر ہوتےہیں جسکے کھانے سے پیٹ معدے کے مختلف امراض جنم لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہوٹل مالکان حفضان صحت کے اصولوں کابھی خیال نہیں رکھتے ہوٹلوں کے باہر مرغی مچھلی گوشت لٹکا دیتے ہیں جس میں سارا دن اڑنےوالی دھول مٹی جذب ہوتی ہے دوسری جانب شہر کی اکثر مارکیٹوں میں غیر معیاری تیل و مصالحہ جات کی بھی کھلے عام فروخت جاری ہے عوامی وسماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور شہر میں مضر صحت وغیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے-