• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواں کلی مدرسہ روڈ و ملحقہ گلیوں میں گیس غائب ‘ مکین پریشان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) نواں کلی آخری اسٹاپ مدرسہ روڈ الائی کالونی محمود آباد و ملحقہ گلیوں میں گزشتہ ایک سال سے گیس پریشر میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ‘ امور خانہ داری متاثر ۔اہل علاقہ نے بتایا کہ صبح اور شام کو گیس بند ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگ متبادل ذرائع ایندھن استعمال کر رہے ہیں جبکہ گیس نہ ہونیکی وجہ سے گردونواح میں تندور بھی بند ہو جاتے ہیں بارہا سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے حلقہ سے منتخب ایم پی اے و اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ سے اپیل کی کہ علاقے میں گیس بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں تا کہ لوگوں کو در پیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
تازہ ترین