• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی رواداری کیلیے خانقاہ حامدیہ اور ضلعی انتظامیہ مل کر کام کرینگے، ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی خانقاہ حامدیہ جامعہ خیرالمعاد آمد پر سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان سے ملاقات کی ،اس موقع پر عامر خٹک نے کہا کہ ملتان میں امن اور مذہبی رواداری کے لئے خانقاہ حامدیہ کا کردار انتہائی اہم ہے، ملتان میں امن اور مذہبی رواداری کے لئے ضلعی انتظامیہ اور خانقاہ حامدیہ مل کر کام کریں گے، اس موقع پر ممبر ضلعی امن کمیٹی زاہد بلال قریشی، ڈویژنل صدر جمعیت علمائے پاکستان ڈاکٹر اشرف قریشی،خواجہ ندیم مدنی، مفتی محمد اسلم فیضی اور دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین