• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر) چونگی نمبر5نواب پور روڈ کے رہائشی صنوبر علی خان، خرم خان نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ ان کے سوتیلے بھائی ان کی جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ کچھ عرصہ پہلے بھی انہوں نے فائرنگ کروا کر صنوبرخان کو شدید مضروب کیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر تھانہ گلگشت میں درج ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تینوں بھائیوں صنوبر علی خان ، گوہر خان، خرم خان کو والد نے اپنی زندگی میں زمین رجسٹری کراکردی تھی اور زمین کا قبضہ ہمارے حوالے کیا ہوا ہے سوتیلے بھائیوں کو شروع دن سے علم ہے، تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین