• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کوبچانے کیلئے وسیع سطح پر شجرکاری کی جارہی ہے،شوکت یوسفزئی

پشاور(نیوزڈیسک)جنگلات کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اور موجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ان کی اہمیت اور بھی زیادہ ہو گئی ہے اس لئے معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے خوفناک نتائج سے ملک کوبچانے کیلئے وسیع سطح پر شجرکاری کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ٹائیگر فورس کی مدد سے شجر کاری مہم چلانے اور ان کو وسائل کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے وقت کی بارشیں اور سیلاب انہی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک تباہ کن صورتِ حال اختیار کر چکے ہیں اس لئے اس صورتِ حال پر قابو پانے کیلئے شجر کاری کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں کم از کم پانچ لاکھ پودے لگائے جارہے ہیںتاہم صرف بنوں ڈویژن میں ہدف سے زیادہ دو لاکھ پودے لگائے جائینگے تاکہ حوشحال ،سرسبز اور شاداب پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔
تازہ ترین