• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے،اقبال وزیر

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ریلیف بحالی و آبادکاری محمد اقبال وزیر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 70 کلومیٹرسڑکوں کی تعمیر کی جائے گی جس میں 18 کلو میٹر ٹل میرعلی روڈ بھی شامل ہے جو کہ سپین وام سے من ڑنڈی خیل کچ تک ہے۔اس سکیم کے تحت سڑک کو کشادہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس سکیم میں پانچ کلومیٹر بنوں میران شاہ روڈ بھی شامل ہے جسکی مرمت کی جائیگی۔
تازہ ترین