• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوںکا بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ‘بلز جمع نہ کر نے کااعلان

پشاور (لیڈی رپورٹر)صوبا ئی دارالحکومت پشاور میں واقع آفیسرز کالونی کے مکینوں نے کالونی میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سول نا فرما نی کا اعلان کر تے ہوئے آئندہ ماہ سے بجلی اور گیس کے بلز جمع نہ کر نے کااعلان کیا ھے۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دوران پور آفیسرز کالونی کے رہائشیوں سعید خان یوسفزئی،حاجی علی حیدر،ظہور خان،ابراہیم حان اور دیگر نے کہا کہ ایک سال سے ہمارے علاقے میں بجلی اور گیس کا مسئلہ ہیں جس میں ہم نے علاقے کے منتخب اراکین اسمبلی ایم این اے اور ایم پی اے سمیت چیف ایگزیکٹیو واپڈا،ایکسین اور اے سی سے کئی بار ملاقات کی ہے مگر ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 12سے 15گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اور 5منٹ کے بعد فیڈر ٹرپ ہوجاتا ہے جو کہ متعلقہ حکام کی نا اہلی ہے۔انہوں نے کہا کہ بل کی بروقت ادائیگی کے باوجود بھی ناروا لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ ہمارے گھروں میں فریج،ٹی وی اور روز مرہ کے دیگر سامان لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جل گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرمی کے ستا ئے ہوئے خواتین، بچے اور مریض گھروں میں بجلی اور گیس کے لئے تڑپ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوںکی بروقت ادائیگی کر کے اپنا فرض ادا کرتے ہیں حکومت بھی ہمیں اپنے حقوق مکمل کر کے دے۔
تازہ ترین