• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منافع خوروں نے عید کے پکوان بھی پھیکے کردیے


مہنگائی اپنی جگہ لیکن منافع خوروں نے عیدالاضحیٰ کے پکوان بھی لوگوں کے لیے پھیکے کردیے ہیں۔

سبزیوں کی قیمتیں بے انتہا بڑھ گئیں، ملک بھر میں ٹماٹر، مرچ، لیموں سب مہنگا کردیا گیا۔


اسلام آباد اور لاہور میں دکانداروں نے من مانی کرنی شروع کردی، سبز مصالحوں کی اپنی مرضی کی قیمت وصول کرنے لگے۔

دوسری طرف ملک میں چینی کی قیمت نے بھی سنچری مکمل کرلی، دارلحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مرکزی شہر میں چینی 100 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

بڑی عید کے موقع پر پشاور کی چھوٹی بڑی سبزی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتیں اچانک بڑھ چکی ہیں۔

ٹماٹر کی فی کلو قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 120 روپے، لیموں کی فی کلو قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 250 روپے ہوگئی۔

اسی طرح ادرک کی فی کلو قیمت 400 سے بڑھ کر 600 روپے، لہسن 200 روپے فی کلو اور سبز مرچ 120 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلینس نہ ہونے کی وجہ سے شہری مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔

سبزی فروشوں کے مطابق عید کےموقع پر ٹماٹر، لہسن، ادرک اور دیگر سبزیوں کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے جس کے سبب قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین