• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیٹرو ڈائی آکسائیڈ کی شرح میں اضافہ بیماریوں کو جنم دیگا،فرینڈز آف ارتھ

راچڈیل (نمائندہ جنگ)انگلینڈ میں فضائی آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافے پر مبنی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی گئی، فرینڈز آف دی ارتھ کی تحقیق کے مطابق انگلینڈ میں 13سوسے زائد ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں نائیٹرو ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ماحولیاتی گروپ کی طرف سے فضائی آلودگی سے متعلق ایک مفصل رپورٹ حکومت کو پیش کی گئی ہے جس میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، فرینڈز آف دی ارتھ کے مطابق 1360مقامات پر 2018میں نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ کےلئے سالانہ اوسطا فضائی معیار 40مائیکروگرام رکھا گیا جو اب عبور کر چکا ہے، فرینڈز اف دی ارتھ کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ نائیٹرو ڈائی آکسائیڈ کی شرح میں مسلسل اضافہ بیماریوں کو جنم دیگا،نائیٹرو ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار گاڑیوں کے دھویں سے پیدا ہوتی ہے جو فضا میں شامل ہو کر ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کے ساتھ انسانوں کو پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے، کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنیوالی گاڑیوں کا سدباب اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنےکےلئے صفائی کا نظام مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، فرینڈز آف دی ارتھ کے ہوا صفائی مہم چلانے والے سائمن بوونز نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی سے بچائو کےلئے گاڑیوں کو پیٹرول اور ڈیزل سے بجلی پر منتقل کرنے کے حیرت انگیز فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں ،دنیا اب تیزی سے ترقی کر رہی ہے، ہمیں ٹیکنالوجی کے ساتھ خود کو بدلنے کی ضرورت ہے، ہمیں فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کرنا ہوںگے۔
تازہ ترین