• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نیویارک /کراچی (نیوزڈیسک) مائیکرو سوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ 2020 کے اختتام تک کورونا وائرس کے سبب شرح اموات میں واضح کمی واقع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے مستعمل ادویات کے نتائج جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود بھی حالات مکمل طور پر معمول پر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے عوام سے درخواست بھی کی کہ جیسے ہی کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہوجائے، اس کا استعمال کیا جائے کیوں کہ اس کے سبب ہی حالات میں بہتری رونما ہوگی۔
تازہ ترین