• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے خلاف 4اگست کو ایفل ٹاورپر احتجاجی مظاہرہ ہوگا

پیرس ( رضا چوہدری ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور مسلسل ایک سال سے لاک ڈائون کے نتیجہ میں مقبوضہ کشمیر جیل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس سلسلہ میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 4 اگست کو ایفل ٹاور کے سامنےبھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جب کہ 5 اگست کو کاردواسیٹ سے ایک ریلی پیلس دی ریپبلک تک نکالی جائے گی، فرانس میں مقیم پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے رہنما ریلی کےلئے سرگرم ہیں تاکہ دونوں مقامات پر مظاہرہ کےذریعے مظلوم کشمیری بھائیوں کوبھارتی افواج کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے اور بے پناہ مظالم کی داستان لوگوں تک پہنچائی جائے ۔دونوں پروگرامز کے آرگنائزرزنےتمام محب وطن لوگوں سے ان مظاہروں میں بھر پور شرکت اور کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین