• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مارکیٹس کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

کراچی (نیوزڈیسک) دنیا کے ایک بڑے ویلتھ فنڈ، جی آئی سی، سنگاپور نے خبردار کیا ہے کہ عالمی مارکیٹس کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ فچ ریٹنگس لمیٹڈ نے گزشتہ روز معاشی عدم استحکام سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ برس سے کورونا وائرس کے سبب بےروزگاری میں اضافہ اور کمپنی کے خرچوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جی آئی سی چیف ایگزیکٹیو لم چو کیاٹ کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کا وقت غیر واضح ہے۔ جس کی وجہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی شرح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر معاشی سست روی اور حکومتوں کے حفاظتی اقدامات پیچیدہ عوامل ہیں، جس کی وجہ سے معیشتوں پر دبائو جاری رہے گا۔
تازہ ترین