• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونیوالی نایا ریویرا 2 ہفتوں بعد سپرد خاک

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں ماہ کے وسط میں جھیل میں نہانے کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوجانے والی ہولی وڈ اداکارہ 33سالہ نایا ریویرا کو 2 ہفتوں بعد سپرد خاک کردیا گیا۔نایا ریویرا 8 جولائی کی دوپہر کو اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ لاس اینجلس سے 45 میل دور واقع پیرو جھیل کی سیر کرنے پہنچی تھیں۔اداکارہ نے جھیل کی سیر کے لیے کرائے پر کشتی حاصل کی تھی اور جھیل میں جانے کے بعد وہ نہانے کے لیے جھیل میں اتریں اور پھر واپس نہیں آئیں۔6 دن کی کوششوں کے بعد 13 جولائی کی شب کو حکام نے پیرو جھیل کے اسی مقام سے ایک لاش برآمد کرلی تھی، جہاں اداکارہ نہانے کے لیے اتری تھیں۔لاش ملنے کے تقریبا 2 ہفتوں بعد اداکارہ کو لاس اینجلس میں سپرد خاک کردیا گیا۔امریکی نشریاتی ادارےنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کی آخری رسومات میں ان کےسابق شوہر اور بیٹے سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔نایا ریویرا کو ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے قریب فوریسٹ لان میموریل پارک میں ہولی وڈ شخصیات کے قبرستان میں دفنایا گیا۔

تازہ ترین