• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی، نیلام عام کے ذریعہ فروخت کیا گیا پلاٹ منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پرانی سبزی منڈی میں واقع بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملکیتی پلاٹ نمبر 2B 2700 مربع گز کا کمرشل پلاٹ جو گزشتہ دنوں نیلام عام کے ذریعہ فروخت کیا گیا تھا اسے منسوخ کردیا گیا ہے اور گزشتہ کونسل کے اجلاس میں جو قرار داد پاس کی گئی تھی اسے بھی مؤخر کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق پلاٹ نیلام عام ہونے کی کارروائی کے بعد متعدد افراد نے ڈائریکٹر لینڈ اور مجاز اتھارٹی کے دفاتر میں تحریری طور پر درخواستیں جمع کرائیں جس میں ان سے درخواست کی گئی تھی کہ کورونا وائرس کی وباء اور بہت سے لوگ بمع متوقع خریداروں کے آئسولیشن میں ہونے کے باعث وہ اس نیلام عام میں حصہ نہیں لے سکے اس لئے اس نیلام عام کو منسوخ کیا جائے تاکہ انہیں موقع فراہم ہوسکے کہ وہ بھی اس پلاٹ کے نیلام عام میں شریک ہوسکیں ۔

تازہ ترین