• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے 15اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیرس کی چارٹرڈ فلائٹ کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، پی آئی اے کےخصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچایا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ 15اگست کوپیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائیگی،16اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کیلئے روانہ ہونگے، 29اگست کوپیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی اور پھر 30اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔

تازہ ترین