• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں یکساں نصاب تین سال میں نافذ ہو گا

ملتان (نمائندہ جنگ) ملک بھر میں پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک یکساں نصاب تین سال میں نافذ ہو گا،پرائمری2021، مڈل 2022اور میٹرک تا انٹر کا یکساں نصاب 2023ء میں قابل عمل ہو جائیگا بتایا گیا ہے کہ تمام صوبوں نے 2023ء تک یکساں نصاب نافذ کرنے پر متفقہ فیصلہ کر لیا۔ پہلے فیز میں پرائمری کا نصاب 2021، مڈل 2022 اور میٹرک تا انٹرمیڈیٹ کا یکساں نصاب 2023ء میں قابل عمل ہو جائیگا، ایم ڈی پنجاب کریکیولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ رائے منظور ناصر نے کہا ہے کہ وفاق تیار شدہ کتابوں کی سافٹ کاپیاں صوبے کے حوالے کرے گا، جس کے بعد ہم اپنی ضروریات کے مطابق کتابوں کہ اشاعت کریں گے۔ وفاق کا تیار کردہ نصاب پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں بھی لاگو ہو گا، تاہم یہ نصاب انگریزی میں ہو گا یا اردو زبان میں اس کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، نصاب کی اشاعت میں 100 کروڑ روپے کی بچت کرنے کا منصوبہ ہے۔
تازہ ترین