• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی مویشی منڈیوں کیخلاف آپریشن ، مزید 150 جانور ضبط

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بو رڈ نے کینٹ کے مختلف علا قوں میں غیر قا نو نی مو یشی منڈ یو ں کیخلا ف کر یک ڈا ؤ ن جاری رکھتے ہوئے مزید ڈیڑھ سو جانور ضبط کر لئے جن میں سوا سو بکرے اور پچیس بیل شامل تھے۔ کینٹ بورڈ حکام کے مطابق ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ محمد عمر فاروق علی ملک کی ہدایت پر ایڈیشنل سی ای او کی نگرانی میں شعبہ انفورسمنٹ کے عملہ نے کینٹ کے ایریاز میں قائم غیرقانونی مویشی منڈیوں اور گلی محلوں میں گھوم پھر کر قربانی کے جانورفروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن کیا ۔ آپریشن نیا زی ٹا ؤ ن، دھمیا ل روڈ، رینچ روڈ، سا جد بخا ری روڈ اور چشتی آبا د کے علاقوں میں کیا گیا اور غیر قا نو نی مویشی منڈیاں سیل کر دی گئیں۔
تازہ ترین