• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون پر مکمل عملدرآمد نہ ہوسکا، کاروباری سرگرمیاں جاری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کے دکانداروں نے گزشتہ روز بھی لاک ڈائون سے متعلق حکومت پنجاب کے احکامات پر مکمل عملدرآمد نہ کرتے ہوئے بیشتر علاقوں میں دکانیں کھلی رکھیں۔ متعدد علاقوں میں دکانوں کے باہر سٹال لگا کر کاروبار کیا جاتا رہا ۔صدر، راجہ بازار اور ارد گرد کی مارکیٹیں، کمرشل مارکیٹ، ٹنچ بھاٹہ، لالکڑتی، صادق آباد، مسلم ٹائون، بکرا منڈی، جامع مسجد روڈ اور پیرودھائی سمیت شہر کے کئی علاقوں میں متعدد دکانیں کھلی رہیں اور گاہک اور دکاندار احتیاطی تدابیر اورسماجی فاصلے کی پرواہ کئے بغیر خرید وفروخت میں مصروف رہے ۔ ایسی ہی صورتحال مویشی منڈیوں کی بھی تھی، دوسری طرف انتظامیہ کی طرف سے کورونا سے بچائو کیلئے بھرپور انتظامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد بیانات اور دعوئوں کی حد تک محدود رہا اورنرنکاری بازار، باڑہ مارکیٹ، اقبال روڈ، ٹرنک بازار، اردو بازار اور گرد ونواح کے علاقوں میں صورتحال مختلف رہی۔
تازہ ترین