• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی سمیت 2افراد قتل،ایک شخص ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ایک دوشیزہ سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ تھانہ سکرٹریٹ کے علاقے کشمیر چوک میں عابد اقبال نامی شخص سڑک عبور کرتے ہوئے پک اپ کی زد میں آ کر جابحق ہو گیا۔پولیس نے ڈرائیورارشد کو گرفتار کر لیا ۔ تھانہ گولڑہ کے علا قے ای الیون ٹو میں سجاد حسین کے بیٹا سید با بر حسین کی نعش اسکے فلیٹ میں پائی گئی مدعی نے الزام لگایا ہے کہ اس کے بیٹے کو عامر اور سعیدہ نے قتل کیا ہے ،تھا نہ سہالہ کے علاقے میں پندرہ سالہ دوشیزہ کی نعش درخت سے لٹکتی پائی گئی۔ پولیس کو نذیراں بی بی نے بتایا کہ مدعیہ کو شبہ ہے کہ اسے اس کے داماد یوسف نے قتل کیا ،تھا نہ نیلور کے علا قے چرا ں گائوں سے محمد ندیم نے پولیس مقدمہ درج کرایا کہ زمین کے قبضہ کے معاملے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے کلیم اللہ اور زاہد محمود کو قتل اور راشد محمود کو زخمی کر دیا۔
تازہ ترین