• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (جنگ نیوز) او پی ایف گرلز سکول ایف 8اسلام آباد کی طالبہ رخمین گل نے فیڈرل بورڈ کے ہائر سیکنڈری سکول کے امتحانات میں 1071 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ او پی ایف کو یہ اعزاز دس سال بعد اساتذہ، کالج کی سابقہ پرنسپل شاہینہ مسعود اور سیکشن ہیڈ عافیہ ابصار کی محنت کی بدولت حاصل ہوا۔ سیکشن ہیڈ عافیہ ابصار کے متعارف کردہ نئے نظام گولڈ سیکشن نے بورڈ میں پوزیشن لینے کا اعزاز کئی سال بعد دوبارہ حاصل کیا۔ گولڈ سیکشن اُن طالبات پر مشتمل ہے جن کے سیکنڈری سکول میں اچھے مارکس آنے کے بعد سیکشن ہیڈ نے اپنے سٹاف کے ساتھ ذہین طالبات کی پڑھائی پر خصوصی توجہ دی۔
تازہ ترین