• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی خوشیوں میں غرباء کو یاد اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ (پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،آغا عمر شاہ،صدر تحصیل نا نا صاحب میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طارق بٹ ایڈووکیٹ،ذاکر بنگلزئی اورنثار اچکزئی نے بیان میں عید الاضحی کے موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر ملک کے استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں جبکہ اپنی خوشیوں میں غرباء و مساکین کو یاد رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھیلنے والے چند روپوں کی خاطر ان کی سازش کا حصہ نہ بنیں بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر میٹروپولیٹن کارپویشن کا عملہ صفائی کا خصوصی خیال رکھے کیونکہ جگہ جگہ نالیوں کی بندش سے گندا پانی سڑکوں پر آنے اور گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا عید کے موقع پر شہر کی صفائی کیلئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں اکثر علاقوں کی اسٹریٹ لائٹس کئی عرصے سے خراب ہیں جس کی درستگی کیلئے اب تک کسی نے اقدامات نہیں کئے اسٹریٹ لائٹس کی بندش کی وجہ سے رات کے اوقات میں جرائم اور شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے لہٰذا حکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اسٹریٹ لائٹس درست کی جائیں۔
تازہ ترین