• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے عید پر اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر سیکرٹری آرٹی ایز فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دیں۔ زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو سخت جرمانے کئے جائیں اور باز نہ آنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔ تمام بس اڈوں کو ڈس انفیکٹ بھی کیا جائے اور کووڈ 19 کنٹرول بارے جاری حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔تمام بس اڈوں پر کرایہ نامے اور کورونا کنٹرول ضابطہ اخلاق واضح آویزاں کئے جائیں۔
تازہ ترین