• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہو گا ‘جلال الدین رومی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملکی حالات کےپیش نظر اس سال عید قرباں کے موقع پر ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہو گا ۔کورونا کی وجہ جہاں عام طبقہ متاثر ہوا ہے وہاں معیشت کو بھی خطرات لاحق ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر صنعت و سابق صدر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ ملتان خواجہ جلال الدین رومی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ عید قرباں کی اصل روح بھی یہی ہے کہ ھم اس عید پر ان غریب ونادار لوگوں کا خیال رکھیں ۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق ہمیں یہ عید سادگی سے منانی چاہیے ۔کورونا کی وجہ سے جو صنعتی نقصان اٹھانا پڑا ہے اس کا تدارک کیسے ہو گا اس کیلئےحکومت کو سوچ بچار کے بعد نئی منڈیاں تلاش کرنا ہوں گی۔ جلال الدین رومی نے پیر سید عبدالحق گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین